counter easy hit

صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر میں (ن) لیگی امیدوار نے تحریک انصاف کے کارکن کی ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ ڈالیں

رحیم یار خان ; تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپاٹمنٹ کے سربراہ افتخا درانی نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں (ن) لیگی کارکن اور امیدوار راجہ عرفان ریاض نے ہمارے کارکن رانا جاوید پر حملہ کر کے ان کی انگلیاں کاٹی ہیں ، نگران حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے

اور راجہ عرفان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، افتخار درانی نے کا مزید کہا تھا کہ راولپنڈی کر سڑکوں پر عدالت سے سزایافتہ شخص کی جانب سے برپا کیا جانے والا تماشا وغیرہ قانونی ہے ، دنیا کے کسی ملک میں عدالت سے سزا یافتہ ملک بھرے بازار میں اس قسم کا تماشا نہیں لگا سکتا، پولیس اور انتظامیہ اسے گرفتار کرنے کی بجائے تماش بینی میں مصروف ہیں جبکہ مجرم کو اس کا حقیقی جگہ پر پہنچایا جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل آباد میں ن لیگاور پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ لڑائی کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 ء کی آمد آمد ہے۔ اور انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔جب کہ انتخابی مہم کے دوران اکثر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے آپس میں لڑنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اسی طرح فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔دونوں سیاسی جماعتوں کی لڑائی فلیکس لگانے پر ہوئی۔لڑائی جگھڑے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔۔زخمی ہونے والے افراد میں 2 کارکنان کا تعلق ن لیگ سے ہے

جب کہ ایک کارکن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کی جماعت سے ہے۔یہ واقعہ حلقہ این اے 106 میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کہ نثار جٹ اور ن لیگ کے رانا ثنا اللہ مد مقابل ہوں گے۔یاد رہے عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اس بار پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے جب کہ سیاسی مبصرین کے مطابق بھی اس بار تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظرآ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر سیاسی جماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اب عامانتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔تاہم اس دوران کچھ نا خوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں کارکن آپس میں لڑ پڑتے ہیں اور شدید نعرے بازی بھی کرتے ہیں ایسا ہی ایک نا خوشگوار واقعہ آج فیصل آباد میں بھی پیش آیا ہے جس میں فائرنگ بھی کی گئی اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ایسے نا خوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کارکنان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔اور آپس میں لڑائی کرنے سے اجتناب کریں دوسری صورت میں ایسے ہی واقعات پیش آئیں گے جس کے نتائج نقصاندہ بھی ہو سکتے ہیں۔