yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عام انتخابات 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے حصہ لینے والوں میں بھٹو برادری کا ایک بھی فرد تاحال شامل نہیں

Web Editor June 21, 2018 1 min read
In the general election 2018 elections, no one is involved in the Bhutto community to participants from the PPP
Share this:

لاہور: عام انتخابات 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے حصہ لینے والوں میں بھٹو برادری کا ایک بھی فرد تاحال شامل نہیں کیا گیا۔ ٹکٹوں کی اس تقسیم کو پیپلز پارٹی مخالفین In the general election 2018 elections, no one is involved in the Bhutto community to participants from the PPPمحض اتفاق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں اور ماضی میں مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کرنے اور  مرکزی و صوبائی اسمبلیوں میں سندھ کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے والے بھٹو خاندان کے افراد کو نظر انداز کیا جانا باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران رکن قومی اسمبلی رہنے والے محمد انور بھٹو، محمد علی خان بھٹو اور شاہد بھٹو کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے نظریے میں بھٹو ازم پہلے دن سے ہی شامل ہے۔ بھٹوازم پیپلزپارٹی میں اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اپنے بیٹے بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھی بھٹو لگانا پڑا اگرچہ زرداری خاندان پہلے روز سے ہی پیپلز پارٹی میں سرگرم رہے۔ حاکم علی زرداری کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں کیا جاتا ہے۔1967میں پیپلز پارٹی بننے کے بعد 1970 میں ہونے والے پہلے انتخابات میں حاکم علی زرداری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی نیشنلائزیشن کی پالیسی پر حاکم علی زرداری اور ذوالفقار علی بھٹو کے مابین اختلافات پیدا ہوئے اور یہ اختلافات اس وقت عروج پر پہنچے جب ذوالفقار علی بھٹو نے 1977 کے انتخابات میں حاکم علی زرداری کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد حاکم زرداری نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

بھٹو کو پھانسی دئیے جانے کے بعد حاکم علی زرداری 1980 میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بھٹو خاندان میں اختلافات کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے زرداری خاندان کے ساتھ مراسم بھی ہے۔ 2002 کے الیکشن میں محمد انور بھٹو کو آخری بارپیپلز پارٹی کا ٹکٹ این اے 204 سے دیا گیا۔ بینظیر کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ان کے لیے خواب ہی رہا۔ اسی طرح شاہد بھٹو کو آخری ٹکٹ 2008 میں دیا گیا۔ 2013 میں پی ایس 37 سے الیکشن لڑنے والے بھٹو خاندان کے فرد محمد علی بھٹو کا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے 2013 کا الیکشن آخری الیکشن ثابت ہوا۔ 2018 کے الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھٹو خاندان کے کسی بھی فرد کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ جس پر جی ڈی اے کے اہم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زرداری نے اپنے والد کو ٹکٹ نہ دینے کا بدلہ لیتے ہوئے آج پیپلز پارٹی سے بھٹو کا نام مٹا دیا بلکہ بھٹو کے نام پر سیاست کرکے میدان میں آنے والوں نے بھٹو کو سندھ میں آج ماردیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Harley Street Clinic is owned by Sharif family, Aitzaz Ahsan
Previous Post ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے، اعتزاز احسن
Next Post عمران خان نے انتخابی مہم کے پلان کو حتمی شکل دیدی
Imran Khan finalized the election campaign plan

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.