counter easy hit

زلزلہ متاثرین کے فنڈ میں خورد برد کامعاملہ

In the fund of earthquake victims, good food operations

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے شریف خاندان کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بہت بڑی انویسٹمنٹ ہےاور نواز شریف کے سوئس لینڈ میں اکائونٹس ہیں ،دبئی میں ان کی انویسٹمنٹ ہے ، وہ پیرس کا کہہ کر سوئٹرز لینڈ جاتے تھے ہمیں ان کے ناراض لیگی رہنما بتاتے تھے کہ میاں صاحب سوئٹزرلینڈ گئے ہیں ۔ سینئر کالم نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ایک واقعہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے سوئس بینکرز کو 70ہزار ڈالر کا قالین خرید کر دینے کی کوشش کی لیکن اس کے ساتھ ان کا سودا نہیں طے پا سکا کیونکہ قالین والا ایک لاکھ ڈالر مانگ رہا تھا ۔ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ کی انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، مجھے ٹاپ انویسٹی گیٹر نے بتا یا ہے کہ 300کے قریب جائیدادیں ہیں اور یہ معاملہ اتنا جلدی سامنے نہیں آنے والا ، جیسے سعد رفیق کی ایک کمپنی سامنے آئی جس کے نیچے اوپر پتہ نہیں کتنی کمپنیاں ہیں ۔ یہ سلسلہ بھی ایسے ہی ہے ۔ اس کو سامنے آنے میں وقت لگے گا۔ ایک یہ کہ وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا ذرا مشکل ہوتا ہے اور دوسری بات جہاں سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہیں جیسا کہ ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ جنت ہے سرمایہ کاروں کے لئے ۔ برطانیہ کبھی نہیں چاہے گا کہ ان کے سرمایہ کار ان سے بددل ہوں ، اسی طرح متحدہ عرب امارات اور سوئٹزرلینڈ لینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ ان کے سرمایہ کار مایوس ہوں ۔ ‎‎

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website