counter easy hit

پنجاب پولیس نے ایک مشہور ویب سائٹ کے خلاف گھیرا ڈال دیا ، اس ویب سائٹ پر کیا کام ہوتا تھا ؟ جانیے

Punjab police surrounded a famous website, what was the work done on this website? Get it

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو اسلحے کی نمائش کرنے والی ویب سائٹ کی بندش کے لیے خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمان کھاڑک نے بتایا کہ پولیس کے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کے سماجی ویب سائیٹس پر شہر کے جرائم پیشہ عناصر کو بطور ہیرو پیش کیا جارہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے ” لاہورانڈر ورلڈ” کے نام سے بنے ایک فیس بک پیج کا حوالہ دیا کہ جس میں اسٹوڈنٹ لیڈرز سمیت ایسے جرائم پیشہ لوگوں کی دشمنیوں کے قصوں کو اس انداز میں پیش کیا جارہا ہے کہ نوجوان نسل انہیں اپنا آئیڈیل سمجھے ، ان لوگوں میں سے بیشتر ایسے جرائم پیشہ افراد بھی ہیں جنہوں نے شہر میں بھتہ خوری سمیت پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ کی اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگے، آخر کار یہ لوگ پولیس مقابلوں میں مارے گئے اور عبرت کا نشان بنے۔ لیکن اس کے باوجود ویب سائٹس پر ان کے جرائم کی کہانیوں کو شجاعت اور بہادری کی داستانیں بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ویب سائیٹس پر فالوورز یا ممبرز کی تعداد لاکھوں تک جاپہنچی ہے اور روز بروزان میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے چند ماہ قبل ایک نوجوانوں کے ایسے ہی گینگ کو گرفتار کیا جنہوں نے فیس بک پر اسلحہ سمیت اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور بعد میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی اور پھر وارداتوں کو فروغ دیا۔ان ملزموں میں بالے خان ، سلیم خان راہب گل شامل تھے جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شہر میں ڈان بننا چاہتے تھے اور اپنے ساتھ اسلحہ بردار سیکیورٹی گارڈز کا پروٹوکول لے کر چلنا ان کا خواب تھا۔ اس خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے وارداتیں شروع کیں اور ایک واردات کے دوران ان سے قتل ہوگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website