yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے نئے بینچ کا فیصلہ قبول کریں گے،عمران خان

MH Kazmi December 31, 2016 1 min read
In Panama case will accept the new bench of the Supreme Court, Imran Khan
Share this:

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر بنچ بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم اس کا فیصلہ قبول کریں گے۔

In Panama case will accept the new bench of the Supreme Court, Imran Khan
In Panama case will accept the new bench of the Supreme Court, Imran Khan

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کیس بہت افسوس ناک تھا،اس واقعے میں غریب افراد کو زندہ جلایا گیا، اس سلسلے میں رحمان بھولا نے اعترافی بیان بھی دے دیا۔ وہ پاکستانی قوم کی جانب سےملزمان کی گرفتاری اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ پیسے کی خاطر معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کو سنگین سزا دینا ضروری ہے۔ سانحہ بلدیہ کی فوجی عدالت سماعت کرے تاکہ گواہ خوفزدہ نہ ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں عوام صاف پانی سے محروم ہے اور ٹینکر مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے،کراچی میں کچرے کےڈھیر لگےہوئے ہیں، 30سال کے دوران کراچی میں گندگی اور کچرا بڑھتا جارہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا اور ذمہ داری لینے والا نہیں، کراچی میں پولیس میں بھی اصلاحات ضروری ہیں، عوام کو آئی جی اے ڈی خواجہ کےساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہ جس سے بھی ملے اس نے اےڈی خواجہ کی تعریف کی، جب انصاف نہ ملے تو کراچی کےعوام کو احتجاج کرنا چاہئے کیونکہ احتجاج نہیں کریں گے تو کوئی آپ کو نہیں پوچھے گا، اس کے لیے کراچی کے مسائل حل کرانے کے لئے پارٹی کو احتجاج کے لیے تیار کررہا ہوں۔کراچی میں تحریک انصاف کی مقبولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ملک کے ہر کونے میں ووٹ بینک بڑھا ہے، اس وقت پورے ملک میں ایک ہی جماعت ہے جو ہرشہر میں جلسہ کرسکتی ہے اور وہ تحریک انصاف ہے۔ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے، اس ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ بستے ہیں۔ 2013 میں ہم نے اس شہر سے 8 لاکھ ووٹ ملے تھے لیکن ہم منظم نہیں تھے۔ اس دفعہ ہم بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے،ہم 2018 کے الیکشن سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے اور 2018 کے انتخابات 2013 جیسے نہیں ہونے دیں گے۔

پاناما کیس کے سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ 2014میں دھاندلی میں پھنس گئے اور 2016 میں پاناما میں پھنس گئے، امید ہے2017 پاناماکیس میں ضائع نہیں ہوگا، معاملہ جنوری میں ہی آر یا پار ہوجائے گا، ہم کیس کی سماعت کے لیے بنائے گئے سپریم کورٹ کے بینچ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس بینچ کی جانب سے کیا گیا فیصلہ قبول کریں گے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں کواحتیاط سے کام کرنا ہوگا، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم منظم نہیں، منظم ہو کر ہی فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
After retirement will not accept any official designation, Anwar Zaheer Jamali
Previous Post ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا، انورظہیر جمالی
Next Post فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا، والد باکسر عامر خان
Faryal actions would be logical conclution divorced, father of boxer Amir Khan

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.