counter easy hit

عمران خان کے جہاز میں فنی خرابی کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’ موساد‘‘ کا ہاتھ ۔۔۔۔ کپتان کس طرح خوفناک سازش سے بال بال بچے؟ ناقابل یقین انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی موساد یا کسی دوسری ایجنسی کی کارستانی ہوسکتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد واپس پاکستان لوٹ رہے تھے لیکنان کے طیارے میں ٹورنٹو کے قریب فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے وہ واپس نیو یارک چلے گئے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔اس حوالے سے عالمی مصالحت کار اور معروف تجزیہ کار فیصل محمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی کسی ایجنسی کی کارستانی بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ’ اگر آپ کو یاد ہو میں نے اگلے 3 ماہ عمران کے حوالے سے اہم قرار دیے تھے، رہی بات فنی خرابی کی تو موساد اور دیگر ایجنسیوں کے پاس یہ سہولت ہے کہ وہ کسی بھی جہاز کا الیکٹرونک سسٹم جام کرسکتے ہیں، ضیاالحق اور مصحف علی میر کے معاملات اظہر من شمس ہیں، اللہ حفاظت کرے گا انشااللہ۔‘خیال رہے کہ پاکستان کے صدر اور آرمی چیف جنرل ضیاءالحق کے طیارے کو 1988 میں بہاولپور میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے بارے میں آج تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کا طیارہ تباہ کیسے ہوا۔اسی طرح 2003 میں ناردرن کمانڈ کی طرف جاتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ مصحف علی میر کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں ان کی اہلیہ اور پاک فضائیہ کے15 اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اس حادثے کے بارے میں یہ افواہیں زیر گردش کرتی رہیں کہ طیارے کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا بلکہ اس کو تباہ کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے بعد ایئر فورس اور سول انتظامیہ نے 2015 میں اسے ایک حادثہ ہی قرار دیا تھا۔

in, jet, of, imran khan, problem, Israeli, agency, moo-sad, involved

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website