counter easy hit

کپتان تیری جرت کو سلام ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر مفتی تقی عثمانی کا حیران کن رد عمل آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر جہاں ہر پاکستانی ان کی تعریف کر رہا ہے وہیں علماءبھی ان کی مدح سرائی کر رہے ہیں۔ معروف عالم دین اور سابق جج مفتی تقی عثمانی نے بھی دنیا کے سب سے بڑے فورم پر کھڑے ہو کر مسلمانوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑنے پر وزیر اعظم کو سراہا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی درسگاہ دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں جو تقریر کی ہے، بالخصوص اسلامو فوبیا ، ناموس رسالت ﷺ اور کشمیر پر جس اعتماد ، جرات اور فصاحت و بلاغت کے ساتھ مغربی دنیا کو آئینہ دکھایا، وہ قابل صد مبارکباد ہے۔مفتی تقی عثمانی نے عمران خان کی تقریر پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس پیرائے میں کشمیر کے مسئلے پر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اسلام فوبیا، منی لانڈرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کی جبکہ ان کی تقریر کے دوران شرکاءنے پانچ مرتبہ تالیاں بھی بجائیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی تقریر کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماءبھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی خوب تعریف کر رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر نقشبندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم وزیراعظم پاکستان کا بیان سن کر ہمیں علامہ اقبال کا شعر یاد آ گیاکہ ”پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے“۔ اس بندے نے لا الہ اللہ کا حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا ہے، ویلڈن عمران خان۔ میں جمیت علمائے اسلام کیساتھ تعلق رکھتا ہوں اور صوبہ پنجاب کا جنرل سیکرٹری ہوں لیکن اس کے باوجود یقین کامل سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ صدیوں بعد ایسے لیڈر پیدا کرتے ہیں، میں عمران خان کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

https://twitter.com/hashtag/%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D9%88%D9%81%D9%88%D8%A8%DB%8C%D8%A7?src=hashimran khan, salute, to, you, by, mufti, taqi usmani

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website