yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کچھ عرصہ قبل معروف کالم نگار ہارون الرشید کے بیٹوں کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا ، انہوں نے یہ جھگڑا کس شاندار طریقے سے نمٹایا ؟ پریشانیوں میں گھرے والدین کے کام کی تحریر

Web Editor November 7, 2018 1 min read
In a wonderful way, how did they dispute this dispute?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) لٹیروں کے بعد لا ابالی۔ اس پروردگار کے سوا جس کے عرش اور مظلوم کی آہ میں کوئی فاصلہ نہیں ‘ سننے والا کوئی نہیں۔ شایدآخر کار اس حّی وقیوم کا فیصلہ صادر ہو جائے۔ افتادگانِ خاک کی سن لی جائے۔سوادِ شہر میں زمینوں کے معاملات بے ڈھب ہیں‘
نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔شاملات ! بارہ برس ہوتے ہیں تین مذہبی جماعتوں کے کارکنوں پر مشتمل ایک گروہ سے کچھ اراضی خریدی۔ اس زمانے میں شاملات ‘ بنجرقدیم اور مشترکہ کھاتے کی اصطلاحات سے واقف نہ تھا۔ خاندان کا کچھ روپیہ امانت پڑا تھا۔ سوچا کہ پڑا سڑتا رہے گا ۔ زمین اور کاریں بیچنے والوں ‘رشتہ داروں ‘ دوستوں اور پڑوسیوں ہی کو فریب دیتے ہیں۔ ایک مرحوم دوست نے‘ اللہ انہیں معاف کردے‘ اپنی پارٹی کا شیریں کلام کارکن پیچھے لگا دیا۔ سبز باغ دکھائے کہ چراغاں ہو گیا۔ چالیس ہزار روپے کنال ۔ بولا : ایک عشرے بعد کالونی بنے گی تو کئی گنا یافت ہو گی۔ جب کوئی چیز بہت آسان اور بہت منافع بخش دکھائی دے تو اس سے بچنا چاہیے۔ اللہ کے آخری رسول ؐ کا فرمان ہے کہ لالچی جھوٹے سے دھوکا کھاتا ہے۔ نوسر بازوں کے پرے ہر محلے ہر گائوں‘ بلکہ ہر گلی میں ہیں۔ کترینہ اور ریٹا طوفانوں میں آشکار ہوا کہ مہذب معاشرے بھی خوف ہی سے قانو ن کو مانتے ہیں۔ نیویارک میں بجلی غائب ہو ئی تو ہجوم ٹوٹ پڑے۔ ایک معتبر اور معمر خاتون قیمتی پینٹنگ اٹھائے جاتی تھی ۔ پوچھا:آپ بھی؟
بولی: پہلے کبھی موقع ہی نہ ملا۔ دوسروں کا ذکر ہی کیا‘ رسول اکرم ؐ کی امت سے مخاطب ‘ اللہ کی آخری کتاب یہ کہتی ہے : آخرت ہی افضل و اعلیٰ ہے ‘ مگر دنیا کی زندگی کو تم ترجیح دیتے ہو۔ کم لوگ ہیں ‘ جن کا ضمیرا نہیں روکتا ہے ۔اکثریت خوف سے رکتی ہے۔ پولیس اور عدالتیں‘ جہاں پوری اخلاقی اور انتظامی قوت سے کارفرما نہیں ‘ ان سب کا حال ہمارے جیسا۔اپنے فرزندوں کو ایک چھوٹے سے کاروبار پہ فکر مند پایا۔ چند لاکھ روپے کی چھوٹی سی مشترکہ سرمایہ کاری ۔ اس بارے میں اختلاف تھا کہ کس کا حصہ کتنا ہے۔ شب اضطراب میں گزری کہ برائے نام ہی سہی ‘بچوں میں اختلاف کیوں ہوا۔ اس غفور الرحیم سے دعا کی تو گرِہ فوراً ہی کھل گئی۔ ان سے کہا : جس کا خیال ہو کہ اسے کم ملا ہے ‘ مجھ سے لے لے۔ اللہ کا وعدہ ہے کہ ہر ایک کا رزق اس کے ذمے ہے۔ اللہ کے آخری رسول ؐ نے فرمایا تھا : ایک آدمی ہے‘ چہرا گرد سے اٹا ‘وہ پکارتا ہے ”اللہ اللہ ‘‘لیکن اس کی دعا قبول نہ کی جائے گی۔ اس لیے کہ اس کے پیٹ میں حرام ہے۔ سبھی نے ہتھیار ڈال دیئے۔ زیادہ تر اپنے حق سے بھی دستبردار ہوگئے۔
اتنے میں ایک اور کھکھیڑآپڑی۔ زمین کا ایک ٹکڑا مجبوراً بیچا ہے۔ آئے دن اس پہ اجنبی دّراتے۔ آج پھر انہوں نے کرم فرمایا۔ بارہ دن سے آئی جی سلیمی سے رابطے کی کوشش تھی۔ چوہدری پرویز الٰہی یہ نگینہ ڈھونڈ کر لائے ہیں۔ شہرت ان کی اچھی ہے ۔ پرانے شناسا بھی ہیں۔ بارہا پیغام چھوڑا ‘مگر جواب ندارد۔ بہت دیر انتظار کیا ۔آپریٹر سے کہا کہ معاملہ آج گمبھیر ہے۔ بیٹے سے کہاکہ وہاں نہ جائے۔ سوچا زمین ہے گاڑی تو نہیں کہ کوئی اٹھا لے جائے گا۔کچھ دیر بعد اس نے فیصلہ کیا کہ ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ مال ایک فتنہ ہے اور اولا د بھی۔ اسی میں آدمی آزمایا جاتا ہے۔ ہمارے حاکم مال اور اولاد سے بھی بڑا فتنہ ہو گئے ۔ پچھلے دنوں ایک یکسر بے گناہ آدمی کی ایک تھانے میں سفارش کی تو دو ہفتے تک گالیاں کھائیں۔ تھانے دار ولی اللہ اور میں جرائم پیشہ ہو گیا۔ ایک ایسے آدمی کی خاطر‘ جس کا نام تک مجھے معلوم نہ تھا ۔ عمر بھر جس سے شاید اب واسطہ نہ پڑے۔اخبار نویس کی تنقیدپر برہم پارٹیوں نے جم کے کردار کشی کی۔ تحریک ِ انصاف والے پیش پیش تھے۔ ناراضی اس پر تھی کہ ہمارے لیڈر کو تم لیڈر کیوں کہتے ہو‘
دیوتا کیوں نہیں مانتے۔ کچھ کٹھ ملا ء اور ملحد نجانے کب سے ادھار کھائے بیٹھے تھے۔ ایک خوش بخت بھی ان میں شامل تھا‘ جس کی لیاقت اور دانشوری نے‘ سامنے دھرے ماں باپ کے جنازوں میں شریک ہونے نہ دیا ۔ نالاںیہ ٹولہ اس پر بھی تھا کہ قادیانی کو کمیٹی میں شامل کرنے پہ ایک مسلمان نے واویلاکیوں کیا۔انہیں دشنام کا موقع ملا ۔اس نصیحت کا بھی کہ کالموں میں آیات اور احادیث کا ذکرتک نہ ہو۔ پولیس سے بات کرنے کے سوااب کوئی چارہ نہ تھا۔ اللہ کے آخری رسول ؐ کا فرمان یہ ہے ” دنیا کی محبت ساری خرابیوں کی جڑ ہے‘‘۔اپنے مال سے آدمی کو محبت ہو تی ہے۔ آج تک اللہ نے محفوظ رکھا ۔ اللہ نہ کرے ‘آج جھگڑا ہواور کسی کو زخم آئے‘ کسی کو بھی ۔ مشاہدہ یہ ہے کہ اوّل شکایت ہوتی ہے ‘پھر غیبت ۔ آخر کار بغض و عناد میں ڈھلتی ہے‘ اس کے بعد جتھے بنتے ہیں ۔ ہزار بار خطا کی‘ لیکن عمر بھر اللہ نے بچائے رکھا ہے کہ نوبت جتھے داری تک نہ گئی۔ استثنائی صورتوں کے سوا عدالت تک بھی نہیں۔ زمینوں کی خریداری میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا بہت کیا۔
خود کسی پہ دعویٰ دائر کرنے سے گریز ہے ۔حالاں کہ کچھ زمین شیخوپورہ میں بھی ہے ‘جس کے نوسرباز مشہور ہیں ۔ اگلے ہی دن جو کچہری جاپہنچتے ہیں کہ ہمارے انگوٹھے سچے اور ان سے لگائے جانے والے نشان جھوٹے ہیں۔ جہاں مرنے والے دادادادی اور ماں باپ کے نشان اشٹام پیپروں پر ثبت کردیئے جاتے ہیں۔ سوچا کوئی ڈھنگ کا پولیس آفسر ملے تو بات کی جائے۔ پچھلی بار بھی ٹنٹا آئی جی محمد طاہر نے ختم کیا تھا‘ جو معلوم نہیں عثمان بزدار کو خوش نہ آئے یا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ۔ہر صبح جو فواد چوہدری ‘ فیصل جاویداور نعیم الحق کے ساتھ بنی گالا کے درِ دولت پہ حاضری دیتے ہیں۔ سلیمی نے فون نہ سنا تو کس کس سے بات کی۔ ۔۔۔دشمنوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں۔ ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی ۔۔۔۔ دوست دربار کو پیارے ہوئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور علیم خان کے سوا کسی نے سن کر نہ دیا۔ گورنر پنجاب نے بھی مدد کی‘ لیکن اس تیز ی سے صرف علیم خان بروئے کار آئے جو لازم تھی۔ ایک آدھ کانسٹیبل ہی تو بھیجنا تھا۔ تصادم ہی ٹالنا تھا۔ رہی پہاڑی زمین تو روز ِ قیامت تک وہیں پڑی انسانوں پہ حسرت کرتی رہے گی۔
پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئے۔ اسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا ۔۔۔۔ افسوس کہ اس رنج میں ایک دوست کو کھو دیا۔ ملک کی تین اہم ترین شخصیات میں ایک۔ بارہ پندرہ دن سے اس کی تلاش میں تھا۔ وہ کبھی یہاں کبھی وہاں ۔ پندرہ برس کی رفاقت ہے۔حاکم بنتے ہی سینے میں دل شاید پتھرہوجاتا ہے۔ فون اس نے مجھے ہولڈ کرائے رکھا۔ آخر کار پٹخ دیا۔ صاف صاف کہہ دیا کہ اب پانچ برس کے بعد فون کرنا۔ کہا جاتا ہے کہ حکمران اس دنیا کا سب سے تنہا آدمی ہوتا ہے۔ کچھ اس کے درباری بھی۔ رفتہ رفتہ خلقِ خدا سے الگ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ رفتہ رفتہ کھالیں ان کی موٹی ہو جاتی ہیں۔ سبکدوشی کے بعد بھیک کا پیالہ ہو جاتے ہیں۔آخر کو ایک شائستہ پولیس افسر کام آیا۔ کام تھا ہی کیا؟ ناخن برابر‘ مگر نیکی کاکہ فساد ایک بھدّی چیز ہے۔ یہ اس کا حال ہے ‘ جون 2018ء میں‘ صحا فت میں پچاس سال جس کے پورے ہو گئے۔ مملکتِ خداداد میں عام آدمی پہ کیا گزرتی ہے۔ ہم نے اسے بھلا دیا ہے۔ اللہ نے ہمیں بھلا دیا ۔فرمایا: جس بستی میں کوئی بھوکا سو رہا ‘ اللہ اس کی حفاظت سے بے نیاز ہوا۔نا کردہ کار ہیں ‘ خدا کی قسم‘ ناکردہ کار ۔ایک کی جان خطرے میں ہو یا ہزاروں کی ۔ بھنگ پی کر پڑے رہتے ہیں۔ بوجھ‘اللہ کی زمین پہ نرابوجھ۔لٹیروں کے بعد لا ابالی۔ اس پروردگار کے سوا جس کے عرش اور مظلوم کی آہ میں کوئی فاصلہ نہیں ‘ سننے والا کوئی نہیں۔ شایدآخر کار اس حّی وقیوم کا فیصلہ صادر ہو جائے۔ افتادگانِ خاک کی سن لی جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The questioning Maryam Aurangzeb was shown mirror in the live program
Previous Post اب بھی پوچھو کہ ” عمران خان چین سے قوم کے لیے کیا پیکج لائے ہیں۔۔۔؟“ سوال پوچھنے والی مریم اورنگزیب کو لائیو پروگرام میں آئینہ دکھا دیا گیا
Next Post مولانا سمیع الحق قتل میں فرانزک تحقیقات، قاتل کے خلاف اہم شواہد مل گئے
The main evidence against the killer was found

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.