counter easy hit

‘عوامی مفاد کیلئے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بحث میں کوئی حرج نہیں’

لاہور: ریحام خان کا ایک اور بھارتی ٹی وی کو انٹرویو، عوامی مفاد کے لیے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بحث میں کوئی حرج نہیں، انتخابات سے پہلے ووٹرز کو اپنے رہنماؤں کی اصلیت معلوم ہونی چاہیے۔ عمران خان سے ذاتی اختلافات نہیں تھے لیکن معاشرتی زندگی پر Imran Khan's personal life for public interest is not a matter of debateبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی تھی۔ریحام خان کا ایک اور بھارتی ٹی وی کو دھواں دھار انٹرویو، عمران خان کی ذاتی زندگی پر بحث کو عوامی مفاد میں قرار دے دیا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ متوقع کتاب میں اپنی غلطیاں بتائی ہیں تاکہ دوسری خواتین سبق سیکھ سکیں۔ کتاب کی ٹائمنگ کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ووٹرز کو اپنے رہنماؤں کی اصلیت معلوم ہونی چاہیے۔ علیحدگی سے متعلق سوال پر ریحام کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی ذاتی اختلافات نہیں تھے لیکن معاشرتی زندگی پر بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی تھی۔ریحام خان نے کتاب کے کچھ حصے شائع کرنے والوں کو چور قرار دیا۔ ہتک عزت کے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب کتاب پبلش ہی نہیں ہوئی تو ہتک عزت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔