counter easy hit

کسی ساتھی اور کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے کسی دیرینہ اور وفادار کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے Imran Khan will not do injustice with any partner and workerدیرینہ کارکنان کیلئے میرا پیغام ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی سمجھتا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اسے نظر انداز کیا گیا یا اس سے ناانصافی کی گئی تو وہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے پتے پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو اپنی درخواست بھیجے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں بذات خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا اور اس کے مطابق کارروائی کروں گا،  میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے دیرینہ اور وفادار کارکنان میں سے کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا۔