counter easy hit

عمران خان کا سب سے بڑا ماسٹر اسٹروک۔۔۔!!! کپتان نے ایسا کیا کِیا کہ سعودی شاہی خاندان کو اپنے دروازے کھولنے پڑگئے؟ پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد نے ناراض ہونے کے بعد گھاس نہیں ڈالی، بڑی مشکل سے انہیں ملاقات کی اجازت مِلی۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتا رہا کہ میں آل راونڈرہوں سعودیہ کیساتھ بیٹنگ

کامیاب اور لمبی خوش وخرم زندگی کا راز کیا ۔۔۔؟ 80 سال کی ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے نے دنیا کو بڑے کام کی بات بتا دی

کرونگا اورترکی ملائیشیا کیساتھ باولنگ کرونگا لیکن پھرسب کام خراب ہوگیا۔جس کے بعد محمد بن سلمان نے عمران خان کوگھاس نہیں ڈالا پھرجب بڑے ترلے منت کیے گئے توپھرعمران خان کواس سے ملنے کی اجازت ملی۔ اصل میں وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد اور اردگان صاحب سے لمبے چوڑے وعدے کر آئے تھے۔ اور ویسے بھی اُن سے متاثر ہیں۔جبکہ عمران خان سعودی عرب سے خاص متاثر نہیں ہیں۔بس اُن سے پیسے لینے ہوتے ہیں، اس لیے وہاں چلے جاتے ہیں اور سعودیوں کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ کچھ عرصے سے مجھے بھی خبریں مِل رہی تھیں کہ پاکستان میں موجود سعودی حکومت کے نمائندے بھی بُڑ بُڑ کر رہے ہیں کہ عمران خان کو سمجھائیں کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ بات پسند نہیں ہے۔ اور وہی ہوا۔ جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ کوالالمپور سمِٹ میں شرکت کے فیصلے سے سعودی بہت ناراض ہیں، محمد بن سلمان بہت ناراض ہیں تو پھر عمران خان نے کوشش کی کہ تھوڑی بہت پیار محبت کا اظہار کیا جائے اور تھوڑا بہت ’سر، سر‘ کیا جائے۔پر انہوں نے پہلے تو گھاس نہیں ڈالا کہ ذرا ٹھہر جاؤ۔ پھر آخر میں جب بھاگ دوڑ ہوئی، منتیں ہوئیں تو پھر انہیں سعودی ولی عہد نے سعودیہ آ کر ملاقات کی اجازت دی۔ وہاں پر سعودی حکام نے انہیں اپنے اعتراضات بتا دیئے کہ یہ اور یہ بات ہے۔ تو پھر عمران خان کو وہاں پر سوری سوری کرنا پڑی، اور کیا کرتے۔ کیونکہ انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی ہوئی تھی۔ان کا خیال تھا کہ سعودیوں کو منا لیں گے۔ ان کا جو دِل کرتا ہے، بول دیتے ہیں۔ بغیر تیاری کے یہ آ جاتے ہیں۔ اِدھر یوٹرن مارا، اُدھر یو ٹرن مارا۔ ان کا خیال تھا کہ یہاں بھی ایسے کر لیں گے۔ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ مگر نہیں، یہاں مسئلہ تھا۔اب ہمیں تو یہ کہا جا رہا تھا کہ قومی مفاد میں پاکستان کوالالمپور سمِٹ میں شرکت نہیں کر رہا، فلاں ہو رہا ہے ڈھمکاں ہو رہا ہے۔اب ہم نے یہ سوچا ہے، وہ سوچا ہے۔ مگر انہوں نے پہلے نہیں سوچا تھا۔وزیر اعظم نے وزارتِ خارجہ کی ایڈوائس بھی نہیں لی۔ پھر اردگان صاحب نے جا کر ساری بات باہر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وجوہات ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب والوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب سے آئل کے معاملے میں سہولت لی ہوئی ہے۔ اور سٹیٹ بینک میں رکھی رقم کا بھی معاملہ ہے۔

IMRAN KHAN, THOUGHTS, THAT, HE, CAN, BARGAIN, WITH, MBS, BUT, HE, DID NOT, GIVEN, ANY, CHANCE, TO, HIM, AGAIN,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website