counter easy hit

مجھے معاف کر دیا جائے۔۔۔!!! اسپتال میں زیر علاج اسپیکر بلوچستان اسمبلی ’عبدالقدوس بزنجو ‘ اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے، عوام سے سر عام معافی مانگ لی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) سرکاری ہسپتال میں زیر اعلاج بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میرعبدالقدوس بزنجو انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔ تفصیل کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال میں زیر اعلاج ہونے کے بعد مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ صاف ستھرا ماحول فراہم

کامیاب اور لمبی خوش وخرم زندگی کا راز کیا ۔۔۔؟ 80 سال کی ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے نے دنیا کو بڑے کام کی بات بتا دی

کرنے میں ناکام ہے . میں نے بطور وزیراعلیٰ بھی ہسپتال کے دورے کئے اور حالات کا جائزہ لیا تاہم وزٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔اس کا کوئی مستقل حل نکالا جانا چاہیے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے دیگر ایم پی ایز اور وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سرکاری ہسپتالوں سے اعلاج کرائے تا کہ ان کو عوام کی مشکلات سے آگاہی حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بطور سپیکر سرکاری ہسپتال میں داخل ہوں اور ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے وی آئی پی وارڈ میں رکھنے کے باوجود سہولیات ناقص ہیں۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بی ایم سی میں کیڑے مکوڑے، جبکہ واش رومز میں نلکوں کو پلاسٹک سے بند کیا گیا ہے اور صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ جس پر میں شرمندہ ہوں۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے حالات بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ہسپتال کا دورہ کیا ، امید ہے کہ حالات ایک ہفتےمیں بہتر ہوں گے۔تاہم یہ کوئی حل نہیں ہے، کوشش ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دوں جو روٹین کے مطابق ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ مجھے بطور سپیکر بلوچستان اسمبلی پیش کرے۔

Balochistan’s speaker confesses that the conditions of hospitals in Balochistan are most worst than ever expected. Watch & retweet @jam_kamal @LiaquatShahwani @Senator_Baloch @FarhatullahB @S_ismail777 pic.twitter.com/Z29Z9gDWmm

— Jameel Baloch (@Jameelbaloch95) December 23, 2019

واضح رہے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے بھی سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج سپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی عیادت کی۔گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے سپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا تھا۔

PLEASE, FORGIVE, ME, EX-CHIEF MINISTER, BALUCHISTAN, ABDUL QUDOOS BAZINJO, APOLOGIZES, PUBLICALLY, ON, LESS, FACILITIES, IN, HOSPITALS, OF, QUETTA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website