counter easy hit

عمران خان بیوقوف ہیں انھیں حالات کا اندازہ نہیں، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

رحیم یارخان (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بے وقوف آدمی ہیں انہیں حالات کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ نے نواز حکومت کو بچایا تھا مگر اب نواز حکومت اسحٰق ڈارکے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نئے ٹیکسز نافذ کر رہی ہے جو پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے جس کے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بارے میں پارٹی نے اب تک آگاہ نہیں کیا، ایم کیو ایم کانہ حکومت میں شامل ہونے کاپتہ چلتاہے اور نہ ہی حکومت سے جانے کا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کیلیے جن لوگوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منظوری لینے یانہ لینے کے بارے میں مجھے معلوم نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلیے 2 نئے صوبے ملتان اور بہاولپور بنانے کے حق میں ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے سانحہ شکار کو حکومت سندھ کی ناکامی قرار دیا، عمران خان بیوقوف آدمی ہیں اور اسے حالات کا بالکل اندازہ نہیں کہ حکومت سندھ دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے کتنی کوششیں کر رہی ہے، امریکی صدر اوباما کا پاکستان نہ آنا حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، 2 بابے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی وزارت خارجہ چلا رہے ہیں جوان کے بس کی بات نہیں۔