counter easy hit

عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان این ایک سو بائیس میں سچ سامنے آنے پر گھبراگئے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان این اے ایک سو بائیس کے معاملے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کے بقول ہر جگہ دھاندلی ہوئی مگرجہاں عمران جیتےوہاں الیکشن ٹھیک تھے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان سچ تسلیم کریں اور سوگ سے باہر آکرکے پی کے پر توجہ دیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان سینیٹ کونہیں مانتے مگر سینیٹ کے انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔