counter easy hit

عمران خان سب سے زیادہ محنتی اور ایماندار شخص قرار

Imran Khan is the most diligent and honest personلاہور: سابق قومی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سب سے زیادہ محنتی اور ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ان سے بڑا لیڈر پیدا نہیں ہوا ہے۔

ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سب سے زیادہ محنتی اور ایماندار ہیں جو ٹیم کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ٹیم چلانے کا تجربہ تو ہے مگر یہ ملک ہے لیکن آپ ملک چلانے کیلئے بھی بالکل وہی اصول اپنا سکتے ہیں جو کرکٹ میں اپنائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آپ کو تگڑا کرتی ہے ، آپ ہار سے سیکھتے ہیں اور کھڑے ہوتے ہیں ، ہم وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں گئے تو وہاں ایک کمرے میں عمران خان نے کرکٹرز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی تھی جس دوران میں نے پہلا سوال پوچھا کہ ”یہ سب کچھ کس طرح سنبھالا ۔“عمران خان نے میرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخالف سیاستدانوں نے کبھی شکست کا سامنا ہی نہیں کیا تھا لہٰذا جب ان کا زوال آیا تو وہ لڑکھڑا گئے اور انہیں سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ اب کیا کریں ۔ میں تو کرکٹ کھیلا ہوا تھا اور مجھے پتہ تھا کہ آپ تسلسل اور اطمینان سے آپ کھڑے ہو جائیں گے ، مجھے کرکٹ کا اتنا فائدہ ہوا جس کی کوئی انتہاءنہیں ہے ۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے دوران ایک ، ایک شخص کو سنبھالنا ہوتا ہے اور پھر انہی اشخاص پر مشتمل ٹیم کو سنبھالنا ایک الگ چیز ہے کہ میچ کیسے جیتنا ہے ، انہیں ایک ٹیم کی طرح بریف کرنا ، اپوزیشن کا اندازہ لگانا اور پھر محنت کرنا ، عمران خان سے بڑا لیڈر یہاں پیدا نہیں ہوا ہے ۔