counter easy hit

بھارتی اداکارہ سنی لیونی الیکشن میں جیتیں یا ہار گئیں؟

Indian actress Sunny Leone won or lost in the election?نئی دہلی: اس وقت بھارت میں ہر طرف انتخابی نتائج کا شور ہے اور ایسے میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے ایک ایسی غلطی کردی جو سوشل میڈیا کا موضوع بن گئی۔اینکر نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے جلد بازی میں سنی دیول کی جگہ سنی لیونی کا نام لے لیا۔

ٹی وی میزبان کی اس حرکت کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا اور یہ ایک سول بن گیا کہ گرداس پور سے سنی لیون جیتیں یا سنی دیول؟ جبکہ سنی لیون نے بھی پوچھ لیا کہ میں نے کتنے ووٹ لیے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کے ارناب گوسوامی سنی دیول کے ووٹ زیادہ ہونے کی خبر دے رہے تھے کہ غلطی سے سنی لیونی کا نام لے دیا، بس پھر کیا تھا انتخابی نتائج کی خبر تو ہوگئی ایک طرف اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اینکر کی غلطی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 542 نشتوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کی ہیں۔

https://twitter.com/gbharathkumar06/status/1131434733533925376

https://twitter.com/SunnyLeone/status/1131430846601162752