counter easy hit

عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹرعاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان معافی مانگنے کیلیے پیدا ہوئے ہیں۔

Imran Khan is born to apologize, Dr Asimاربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے دو سال تک تفتیش کے بغیر مقدمات کا سامنا کیا اور اندر رہا، نواز شریف کا تعلق کراچی سے نہیں جو مقدمہ کا سامنا کریں، ہم فولاد ہیں جو مقدمات کا سامنا کرسکتے ہیں یہ نواز شریف کے بس کی بات نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسٹیبلشمنٹ معاشی معاملات کو دیکھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ ملک کے اموراسٹیبلشمنٹ اپنے ہاتھ میں لے لے جس پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے اسلیے میں نے اپنی رائے دی ہے۔ عمران خان کے سوال پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ کپتان کا کام ہی معافی مانگنا ہے اوروہ معافی مانگنے کیلیے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف شفاف اورغیرجانبدارہونا چاہیے جب کہ جن لوگوں کے اکاؤنٹس منجمد ہیں اوران پرکرپشن کے کیسز ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔