counter easy hit

عمران بدقسمت ہیں جو درگاہ شہباز قلندر نہیں جاسکے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کے مزار میں نہیں پہنچ پائے جب کہ جس کا درگاہ کے اندر جانے کا بلاوا ہوتا ہے وہی اندر جاتا ہے۔

Imran is unfortunate that cannot be reached Shahbaz Qalandar, Murad Ali Shahکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلیک ڈے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا سمیت ارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے دروازے بند کرنے کا ڈراما کیا گیا، تحریک انصاف کا سیہون کا پروگرام طےشدہ نہیں تھا، عمران خان کی بدقسمتی ہے کے مزار میں نہیں پہنچ پائے، جو شخص ایسے ہی لوٹ گیا اسے بلاوہ نہیں تھا، جس کا درگاہ کے اندر جانے کا بلاوا ہوتا ہے وہی اندر جاتا ہے جب کہ دروازے بند تھے تو شاہ محمود قریشی اندر کیسے گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی کی پہلے عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں، شاہ محمود قریشی کے بھائی نے بتا دیا کہ وہ خود مزار کو بیچتے ہیں جب کہ دروازے اگر بند کیے گئے تھے تو شاہ محمود قریشی چھلانگ لگا کر گئے تھے کیا جب کہ مزار میں اسلحہ بردار لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کی بات کرنی چاہیے،2018 کے الیکشن میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے جب کہ اب کوئی اتحاد نہیں چلے گا 11 جماعتی ہو یا 12 کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سندھ کی عوام صرف پیپلزپارٹی کو چاہتی ہے۔