counter easy hit

عمران خان نے افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت وکیل کو دیدیے

Imran and Iftikhar

Imran and Iftikhar

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افتخارمحمد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں ان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے سے متعلق اہم ثبوت اپنے وکیل بابراعوان کے حوالے کردیے ہیں۔ جنھیں وہ عدالت میں آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔

سابق چیف جسٹس کے خلاف کئی گواہ بھی تیار کر لیے۔ اہم ن لیگی رہنماؤں سے جسٹس افتخار کی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا بیان حلفی بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان اور جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان شروع ہونے والی قانونی جنگ میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

سابق چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کا بیان حلفی سمیت دیگر قانونی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے بھی پیش بندی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے بعض فیصلوں ان کے بیٹے ارسلان افتخار سمیت دیگر کئی اہم معاملات کوعدالت تک لے جانے کا بندوبست کیا ہے۔