counter easy hit

کرائم تھرلر فلم کٹ بینک کا پہلا ٹریلر جاری

Cut Bank

Cut Bank

نیویارک (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کی نئی ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم”کٹ بینک”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار میٹ شاکمین کی اس سسپنس تھرلر فلم میں لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کے علاوہ جان میلکووچ، ٹیریسا پامر، مائیکل اسٹالبرگ، بروس ڈرن اور اولیور پلیٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مائیکی بیرولڈاور ڈین کوہن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیون میک لارین (لیام ہیمسورتھ) نامی ایک نوجوان آٹو میکینک اور سابق ہائی اسکول فٹ بال اسٹار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے چھوٹے سے قصبے سے راہِ فرار اختیار کرنے کا خواہشمند ہیں

تاہم اُسکی آنکھوں کے سامنے ہونے والا ایک قتل اُسکی اور پوری فیملی کی زندگی کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیتا ہے۔ سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم کٹ بینک اے 24 کے تحت 20 مارچ کو آئس لینڈ جبکہ 3 اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔