counter easy hit

عمران خان کے آج ڈیرہ مراد جمالی جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل

Imran Khan, Dera Murad

Imran Khan, Dera Murad

ڈیرہ مراد جمالی…… پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں مختلف شہروں سے قافلے ڈیرہ مراد جمالی پہنچ رہے ہیں ۔جلسہ عام میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیرہ مراد جمالی میں پہنچیں گے۔شہرکو پی ٹی آئی کے جھنڈوں وخیر مقدمی بینرز سے سجادیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، چیف آرگنائز ر بلوچستان سردار یار محمد رندکے علاوہ مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔جلسہ کے موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کچھی میرسردار خان رندسمیت اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کریں گی۔