counter easy hit

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا برین واش کیا گیا ہے تا کہ وہ ۔۔۔۔ بھارت نے عمران خان پر اب تک کا گھٹیا ترین الزام عائد کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا جس کے بعد بھارت کو مرچیں لگ گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور وہاں ڈھائے جانے والے مظالم پر بات کی

جس نے بھارتیوں کو نہ صرف ہکا بکا کیا بلکہ اجلاس میں بھارتی پینل پر موجود بھارتی مندوبین کو سانپ سونگھ گیا۔جس کے بعد بھارت نے عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے خوب واویلا بھی کیا۔ تاہم اب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جنرل اسمبلی سے کی جانے والی تقریر نے بھی بھارتی میڈیا کو رونے دھونے پر مجبور کر دیا ہے جس پر بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈہ شروع کر دیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر عمران خان نے مہاتیر محمد کا برین واش کیا۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہاتیر محمد نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر کو ایک الگ ملک قرار دیا جس پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مہاتیر محمد کا یہ بیان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دنیا کو پاک بھارت ایٹمی جنگ کی تنبیہہ کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مہاتیر محمد کا برین واش کرنے کا جھوٹا پراپیگنڈہ بھی کیا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس ایکشن کی وجوہات ہوں مگر یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔ اس مسئلے کو پرامن طریقوں سےحل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ملکر اسے حل کرے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی تھی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہونا بھارت کو کسی طور قبول نہیں ، یہی وجہ ہے کہ بھارت اس معاملے پر پراپیگنڈہ اور واویلا کر رہا ہے۔

IMRAN KHAN, BRAIN, WASHED, MAHATEER MUHAMMAD, INDIAN, MEDIA, ALLEGATIONS, STARTED, ON, IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website