counter easy hit

ہم امریکہ میں بیٹھ کر کشمیر کی آزادی دیکھ رہے ہیں کیونکہ ۔۔۔! عمران خان کی تقریرکے بعد ٹرمپ کے مشیر بھی خاموش نہ رہ سکے، دل کی بات کہہ دی

کراچی (ویب ڈیسک) تجزیہ کاروں نے عمران خان خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو تاریخی اور قابل ذکر قرار دے دیا۔ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ امریکا میں بیٹھ کر کشمیر کی آزادی دیکھ رہا ہوں، آج عمران خان عالمی رہنما بن کر سرخرو ہوئے ہیں۔

سماءنیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر پاکستان کی سیاست اور اقوام متحدہ کی تاریخ میں قابل ذکر ہے، عمران خان نے آج بین الاقوامی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی، جس طرح مودی کا چہرہ، آر ایس ایس کا نظریہ دنیا کے سامنے رکھ کر دوسری عالمی جنگ کے ساتھ اس کا تقابل کیا وہ قابل ذکر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں آج جمعہ کا مبارک دن ہے، مجھے یہاں سے کشمیر کی آزادی نظر آرہی ہے، آج اقوام متحدہ کی صورتحال ابتر ہے، عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، بھارت میں 18 کروڑ سے زائد مسلمانوں کی حالت جانوروں سے بدتر ہے، وہاں جس طرح ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کے برے نتائج ہوں گے۔ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ آج عمران خان عالمی رہنما بن کر سرخرو ہوئے ہیں، میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کے پاس بہترین نمائندگی کرنے والا رہنماءموجود ہے۔ٹرمپ کے مشیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات اقوام متحدہ میں اٹھائی، انہوں نے بہترین تقریر کی جسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر مائیکل کوگلمین نے کہا کہ عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا بنیادی مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان نے دنیا کے استحکام کیلئے خطرے کے طور پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے اچھا کام کیا، حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر دنیا مزید کچھ کرنا شروع نہیں کرتی، کوئی قدم نہیں اٹھاتی تو یہ جنگ کے امکانات کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہوگا، کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، خصوصاً دو ایٹمی طاقتوں کے بیچ تو ہر گز نہیں۔تجزیہ کار آفتاب صدیقی نے وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب نے برطانیہ میں کشمیریوں کو متحرک کردیا، ان کی تقریر سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ وہ صرف پاکستان کے نہیں مسلم امہ کے مضبوط لیڈر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو سمجھانے کی کوشش کی کہ مودی دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، آج تک کسی بھی مسلم لیڈر نے اتنے سادہ طریقے سے مثالیں دے کر دنیا کو نہیں سمجھایا، دنیا بھر میں عمران خان کی تقریر پر لوگوں کی نظریں ہیں، ٹویٹر پر سب سے زیادہ پاکستانی وزیراعظم کے خطاب پر بات چیت ہورہی ہے۔آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی طرح 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید رکھنے کی دنیا بھر میں کسی بھی جگہ اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کا کیس لڑا، بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں پوری مسلم دنیا کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی، عمران خان نے اس کا بھی بھرپور جواب دیدیا۔بیورو چیف اسلام آباد خالد عظیم کا وزیراعظم کی تقریر پر کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کی شکار بھارتی حکومت اور آر ایس ایس کے حواری پاکستان کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مکمل مقدمہ لڑا ہے، عمران خان نے کشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا، بھارتی حکومت کا مکروہ چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، ان کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ اتنے مظالم کے بعد اگر نوجوان ہتھیار اٹھائیں گے تو کس منہ سے آپ انہیں دہشت گرد کہیں گے، بھارت ہمیشہ سے خطے کا امن برباد کرتا چلا آیا ہے۔

AMERICAN, ADVISER, OF, TRUMP, SAYS, THEY, ARE, LOOKING, AT, KASHMIR, FREEDOM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website