counter easy hit

عمران خان نے بنی گالہ آنے والے رہنماﺅں کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد مزید محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے بنی گالا آنے والے رہنماﺅں پر موبائل فون اندر لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کچھ ہی روز میں باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر اعظم بن جانے والے عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے سکیورٹی پروٹوکولز کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں آنے والے رہنماﺅں کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماﺅں کو فون باہر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو موبائل فونز ڈرائنگ روم میں لانے سے بھی منع کردیا ہے۔