counter easy hit

سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس شروع

اسلام آباد: عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہم خیال جماعتوںکی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، اے این پی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہباز شریف، ایاز صادق، سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، شریں رحمان، یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور فرحت اللہ بابر، فضل الرحمان، محمود اچکزئی، لیاقت بلوچ، میا ں افتخار اور میر حاصل بزنجو نے شرکت کر رکھی ہے۔