counter easy hit

پاکستانی ٹیم میں کوئی عمران خان اور جاوید میانداد نہیں . وسیم اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان زیرلب مسکرا دیں گے

ملتان( ویب ڈسک ) سو ئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتنا سرفراز احمد کوہی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی جاری رکھنی چاہیئے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وسیم اکرم سے پوچھا کہ ان کی شاہد آفریدی کے اس بیان پرکیا رائے ہے جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت پر کرنا چاہیئے ،صحافی کو جواب دیتے ہو وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کہی مہہیوں سے یہی بات سن رہے ہیں لیکن اگر سرفراز احمد نہیں تواور کون ہو سکتا ہے؟ کوئی مجھے ایک نام بتا دے جو سرفرا ز احمد کی جگہ لے سکتا ہو، پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اس وقت کوئی عمران خان یا جاوید میانداد موجود نہیں ہے، جو سرفراز احمد کی جگہ لے سکے ،سرفراز احمد اس وقت بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیےبہت مشکل ترین ہوتا ہے۔ اس موقع پر وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف واپس لانے کے لیے ایونٹ شروع ہو رہا ہے،اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مین مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کو ہار کے بعد برداشت سیکھنا چاہیے ۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل شاہد آفریدی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑ کر ون ڈے سیریز پر توجہ دیں