counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کا اعتراف جرم

 Moazzam Ali

Moazzam Ali

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی نے جے آئی ٹی کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق معظم علی خان آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے معظم علی خان سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث افراد کو لندن بھیجنے جانے سے متعلق سوالات پوچھے جس کی ملزم معظم علی نے تصدیق کر دی۔

واضح رہے عمران فاروق قتل کیس میں 2 ملزموں کی معاونت کے الزام میں معظم علی خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے سربراہ نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے چودہ روز کا وقت دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔