counter easy hit

اشرافیہ اور اسٹیبلسمنٹ ہر سال کراچی پر چڑھائی کر دیتے ہیں: کنور نوید

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

کراچی (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے لیکن ان پیسوں میں سے کراچی پر ایک روپیہ نہیں خرچ کیا جا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ اور اسٹیبلسمنٹ ہر سال کراچی پر چڑھائی کر دیتے ہیں لیکن شہریوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جاتے۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کی قربانیوں کے وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں عوام نے انہیں منتخب کر کے بھاری ذمہ داری سونپی ہے اب وہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کریں گے۔ کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کامیاب ہو گی۔