counter easy hit

امیگرنٹس سیاسی جماعت ’’آئی سی وی‘‘ کی کوششیں رنگ لے آئیں

Supreme Court of Spain

Supreme Court of Spain

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) امیگرنٹس سیاسی جماعت ’’آئی سی وی‘‘ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ایسے افراد جن کو ماضی میں کسی جرم کے ضمن میں عدالت نے مجرم قرار دیا تھا یا ان پر کسی قسم کی کوئی فرد جرم عائد ہوئی تھی یا پولیس ریکارڈ میں وہ کبھی کسی بھی بناء پر گرفتار ہوئے تھے اور انکے مجرمانہ ریکارڈکی مدت ختم ہو گئی ہے جو سپین میں پانچ سال ہے تو اب وہ افراد اپنے کیس کے مسترد ہونے کیخلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں ، اس بات کا اعلان ’’آئی سی وی ‘‘کی سینٹر اور پاکستان کا دورہ کر نیوالی سابق کاتالان ممبر پارلیمنٹ سارہ ولا نے ادارہ ’’ہم وطن ‘‘کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن افراد کو کسی بناء پر 72 گھنٹے کیلئے حوالات میں بند رکھا گیا یا ان کے پاس پیپرز نہیں تھے اور ان کا ریکارڈ ان کی نیشنلٹی کی راہ میں رکاؤٹ بنا ہے تو ایسے افراد بھی اپیل کا حق رکھتے ہیں اور انہیں یہ حق ہسپانوی سپریم کورٹ نے دیا ہے اور اس حق کیلئے ’’آئی سی وی‘‘ نے اعلیٰ ترین عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ماضی میں بے شمار پاکستانیوں کی نیشنلٹی کے کیسز محض اس لئے مسترد ہو گئے تھے کہ انہیں غیرقانونی سٹیٹس ہونے یا کسی اور وجہ سے پولیس تھانے کے ’’بہترئیے‘‘لگے ہوئے تھے یا پاکستان پولیس کے کیریکٹر سرٹیفکٹس کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ سپین کے قانون کے مطابق پانچ سال کے بعدکسی بھی مجرم کا ریکارڈ ختم ہوجاتا ہے ۔ظہرانے میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی افراد بھی شامل تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے سرانجام دئیے تھے۔

ظہرانے میں چوہدری امانت مہر،عمران مہر،راجہ شفیق کیانی،چوہدری نوید وڑائچ،چوہدری امتیاز آکیہ،کامران خان ،پرویز اختر جانی،چوہدری حمید،یوسف چوہدری ،ظفرالیاس قریشی،ڈاکٹر قمر فاروق،راجہ حسن نعیم،مرزا ندیم بیگ،نوید سحر اور دیگر نے شرکت کی۔