counter easy hit

جموں و کشمیر تحریک اقبالستان راجہ امجد خان نے چوہدری عابد شیر علی سے لندن میں ملاقات کی

Raja Amjad Khan with Abid Sher Ali

Raja Amjad Khan with Abid Sher Ali

لندن (تیمور لون سے) جموں و کشمیر تحریک اقبالستان راجہ امجد خان نے وفاقی وزیر مملکت جناب چوہدری عابد شیر علی سے لندن میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی جناب عابد شیر علی نے برطانیہ میں یوتھ کہ کارکنان کے کام کو سرہا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کی مضبوطی نیک نامی کہ لیے ہماری نوجوان نسل پیش پیش ہے۔

برطانیہ کی سیاست میں پاکستانیوں نے اپنا اہم مقام پیدا کر لیا ہے، اس پر پاکستان کے کلچر میں بھی خاص تندیلی آ رہی ہے۔ جمہوریت اور آزادی رائے کا حق ہر کسی کے پاس ہے۔ میڈیا آزاد ہے قوم تمام تر حالات و واقعات سے باخبر ہے موجود حکومت نے تعلیم کو غریب لوگوں تک پہنچانے میں مثبت رول ادا کیا ہے۔

پاکستان کہ غریب طبقابت کہ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات میسر ہیں۔ پنجاب میں سولو پاور لائیٹ اور لاپ ٹاپ کی مفت فراہمی سے طالب علم مستفید ہوتے ہیں۔ آج پاکسان ترقی کی راہوں پر گامزان ہے۔ تیزی سے سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کی ترجیات بدل رہی ہیں۔ ارگنائز اقبالستان موومنٹ برطانیہ راجہ امجد خان نے وفاقی وزیر مملکت کو پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کی تصنیف پاکستان سے اقبالستان تک پیش کی اور بریف کیا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کو علامہ محمد اقبال کی سوچ سے منسلک کر کے فکری بنیادوں پر اپنے حق کہ حصول کی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔

علامہ اقبال کی سوچ فکر نے ہمیں پاکستان دیا تھا اور آج بھی اُن کی سوچ و فکر تمام امت مسلمہ کہ لیے مشل راہ ہے۔ اگرم ہم اس پر عمل پیراہ ہوں تو بلا تفریق ہم تمام مقاصد کامیابی سے حل کر سکتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کو منقح ہونے سے بچایا جائے۔ جموں و کشمیر آزاد و کشمیر اور گلگت و بلتستان کی تینوں اسمبلیوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ مستقبل کا فیصلہ اکثریت رائے سے کریں اور قوم اکثریت رائے کے فیصلے کا احترام کرے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میں حکومت کی توجہ مبذول کرواؤں گا۔ راجہ امجد خان نے شکریہ ادا کیا۔