counter easy hit

تارکین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے یونان کو فوری ہنگامی مدد کی ضرورت ہے۔ میلیسا

Flemming Melissa Unhcr

Flemming Melissa Unhcr

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) مختلف ممالک سے یونانی جزائر پرآنے والے تارکین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے یونان کو فوری ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان مسائل پر قابو پاسکے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR)کی یونان میں ترجمان میلیسا فلیمنگ نے میڈیاکو جاری بیان میں کہاکہ یونانی حکومت کو روزانہ چھ سوکے قریب تارکین وطن کی یونانی جزائرپر آمد کا سامناہے۔

ان کا کہناتھاکہ اس سال اب تک ریکارڈ تعدا د میں غیر قانونی پناہ گزین نے یونان کا رخ کیاہے اوراب تک بیالیس ہزار سے زائد تارکین وطن جن میں زیادہ ترشام عراق اور شمالی افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں یونانی جزائر اورعلاقہ جات تک پہنچے ہیںجس کے باعث یونان جو کہ اپنے معاشی مسائل میں گھیراہے کوسخت مشکلات کاسامناہے تمام حالات کومدنظر رکھتے ہوئے یونان کو ہنگامی طورپر مدد کی ضرورت ہے تاکہ انسانی المیے سے بچاجاسکے۔

ان کاکہناتھاکہ یونان پہنچنے والے تارکین یونان سے دیگر یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے البانیہ،مقدونیہ اوردیگرممالک کاراستہ اختیار کرتے ہیں۔