counter easy hit

برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی نظر انداز کیا جانا مجرمانہ غفلت ہے۔ عمران اللہ چوہدری

Burma Muslims

Burma Muslims

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ہونے والے مظالم پر اقوام عالم اور اسلامی ممالک کی جانب سے نظراندازکیاجانامجرمانہ غفلت ہے روہنگیا کے مسلمانوںکی داد رسی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے یہ بیان اسلامک فورم یونان کے سابق صدر عمران اللہ چوہدری نے ایک پریس ریلیزمیںدیا۔

اپنے بیان میں ان کاکہناتھاکہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں لیکن ایسے وقت جب برماکے روہنگیامسلمانوں پرتشدد اور مظالم کے انسانیت سوز واقعات رقم ہورہے ہیں ایسے وقت میں انسانی حقوق کے ٹھیکدار ناجانے کس گھڑی کا انتظار کررہے ہیں اورعالم اسلام کی خاموشی ان کی بے حسی کا ثبوت ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں کو نوٹس لیناچاہیے تاکہ روہنگیاکے مسلمان دربدرہونے کے باعث انتہاپسندتنظیموں کانشانہ نہ بن جائیں انھوں نے تمام مسلمان بھائیوںبالخصوص پاکستانی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیاکے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کی خاطربرمی حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔