counter easy hit

رمضان بازاروں میں عوام کی جگہ وزرا نظر آرہے ہیں:مرزا الیاس جرال

Ilyas Mirza jral

Ilyas Mirza jral

اٹلی (بیورو چیف)پنجاب حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر تکلیف د ے رہی ہے۔رمضان بازار وں میں خریدار نہیں بلکہ وزراء ، سیکرٹریز ، ایم این ایز اور ایم پی ایز نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرزا الیاس جرال سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہسستی اشیا نہیں بلکہ غیر معیاری اور ناقص اشیا فروخت کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ ایک طرف رمضان بازاروں کی تزئین وآرائش پر اربوں روپے خرچ کردئیے گئے اوپر سے ظلم یہ ہے کہ ‘‘سستے رمضان بازاروں’’ کے مہنگے دورے کرکے عوامی استحصال کیا جارہا ہے