counter easy hit

جنات یا جیل سے رہائی چاہتے ہیں تو

جنات یا جیل سے رہائی چاہتے ہیں تو صرف انگلی سے دیوار پر ’’کہف‘‘ لکھ دیں

گھر سے جنات نہ جاتے ہوں، جنات گھر میں چوریاں کرتے ہوں تو گھر کی دیواروں پر ’’کہف‘‘ سات دفعہ انگلی سے ہر دیوار پر لکھ دیں۔ جنات لاکر میں سے پیسے، زیور چوری کرکے لے جا تے ہوں تو اس پر بھی یہ لکھیں۔ ناجائز مقدمات میں قید افراد جیل کی دیوار پر لکھیں‘ ان شاء اللہ غیبی مدد آئے گی۔ اپنی سواری کہیں کھڑی کریں اور کوئی نقصان کا خدشہ ہو تو اس پر ہاتھ رکھ کر سات دفعہ ’’کہف‘‘ پڑھ لیں۔ ان شاء اللہ اس کو ایسا روحانی لاک لگے گا کہ ہر طرح کی حفاظتیں، کفایتیں، برکتیں،
رحمتیں اور خیریں ہونگی۔یہ لفظ ’’کہف‘‘ بڑی طاقت والا لفظ ہے۔ یہ قرآنی لفظ ہے۔