اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے اکثر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے۔








