counter easy hit

اگر یہ کام کردیا جائے تو۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے لائیو پروگرام کے دوران عمران حکومت کو شاندار مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہے کہ اگر سیاسی عزم ہو تو ہر گتھی سلجھ سکتی ہے، پاک بھارت سرحد کھل گئی تو چھے ماہ میں 6 سال جتنی ترقی ہو پائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ، مزاکرات ضرور ہونے چاہیئے، اگر سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو ہر گھتی سلجھ سکتی ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ جپھی ڈالنے پر پورے بھارت میں تنقید کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی آرمی چیف سے جھپی ضرور ڈالیں گے، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلیے آنے والے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خوشیاں ہی خوشیاں ہوں دامن میں جس کے کیوں نہ وہ خوشی سے دیوانہ ہو، یہ اس وعدے کا یقین ہے کجو آج رنگ لے آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے اور بارڈر بند کرنے سے ہمیں کیا ملا؟ اگر کوئی چیز آگت بڑھے تو امن و امان سے بڑھے گی اور امن خود ہی خوشحالی کو کے کر آتا ہے۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر ہم لوگوں کی زندگی میں بہتری لاسکیں تو یہ ایک بڑا قدم ہے اور منزل ان کو ملتی ہے جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے، صرف پروں سے کچھ نہیں ہوتا۔ سدھو کا کہنا تھا کہ پنجاب میل ممبئی سے آتی تھی اور پنجاب تک چلتی تھی، اس ریل کو یورپ تک جاتے دیکھنا چاہتا ہوں ، مثبت سوچیں گے تو سب کچھ مثبت ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اکیلے کچھ نہیں کر سکتا دونوں کو آگے بڑھنے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا، نیک نیتی ہی تھی جو آج یہ سب کچھ ہوا ، اگر یہ سرحد کھل گئی تو 6 ماہ میں 6 سال جتنی ترقی ہوگی، یہاں سے سبزی، فروٹ اور سیمنٹ پورپ جاکر فروخت ہوگا۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ پانی دنیا سب سے بڑی ضروت یے، دریاؤن میں سیوریج اور گندا پانی بغیر ٹریٹمنٹ پھینکا جارہا ہے جس سے آبی حیات کو خطرہ ہے، تمام دریاؤں کا ازسر نو جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔