counter easy hit

سنگاپور سے جاپان جانیوالی پرواز کے مسافر نے ایئرہوسٹس سے پانی کا مطالبہ کیا توا س نے

سنگاپور(ویب ڈیسک) ایک کہاوت مشہور ہے کہ پانی کی پیاس پانی سے ہی بجھ سکتی ہے لیکن اگر کوئی پانی کی بجائے آپ کو دودھ بھی پیش کردے تو پانی کی پیاس وہ بھی نہیں بجھاسکتا لیکن سنگاپور کے ایک ایئرپورٹ پر مسافر سے عجیب واقعہ پیش آگیا، جب گینی گوہ نامی مسافر نے ایئرہوسٹس سے پانی کا مطالبہ کیا تو اس نے برف کے کچھ ٹکڑے پیالے میں رکھ کر پیش کردیئے لیکن اسرار کرنے پر اسے ہدایت کی گئی کہ انتظار کریں ، ابھی یہ پانی میں بدل جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ پروازسنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ سے اوساکا جارہی تھی جس میں سوار گینی گوہ نامی مسافر نے پیاس بجھانے کے لیے ایئرہوسٹس سے پانی فراہم کرنے کی درخواست کی ۔اس واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا تاہم ایئرپورٹ یا ایئرلائن کے حکام کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔