counter easy hit

عمران خان چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو آدھے گھنٹے پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتا نہ ہو اس سےکیا توقع کی جاسکتی ہے۔

If Imran Khan is champion, prove corruption charges, Shahbaz Sharifڈیرہ غازی خان میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین نے الزام لگائے کہ شہباز شریف نے 27 ارب روپے کی رشوت لی اور جب میٹرو ملتان کا بے بنیاد الزام جوڑا گیا تو مجبوراً انہیں پریس کانفرنس کرنا پڑی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ‘میں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 48 گھنٹے میں ثبوت پیش کئے جائیں اور عمران خان کو عدالت لے کر گیا تو وہ پیش ہی نہیں ہوئے’، اگر وہ اتنے ہی بڑے چیمپئن ہیں تو عدالت میں کرپشن کے الزامات ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ڈینگی برادران ہیں لیکن جب پشاور میں ڈینگی کی وبا آئی تو عمران خان پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد بھی پاکستانی ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جلد سے جلد وہاں سے یہ وبا ختم ہو۔