counter easy hit

اگر کسی کو ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلے، خورشید شاہ

لوئر دیر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلے اور دیکھے کہ غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے۔

If anyone is looking for progress then I go to Sindh, Khursheed Shahخیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر کے علاقے چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ غریبوں کی عزت و آبرو میں اضافہ ہو، ہم نے صوبوں کو اختیار دیا اور صوبوں کے فنڈز بڑھانے کے ساتھ وفاق کے فنڈز کم کیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے، کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی، 12 گھنٹے آج بھی لوڈشیڈنگ ہے، ہاں حکمرانوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ترقی دیکھنی ہے تو سندھ چلو جہاں تعلیم اور صحت دی جاتی ہے، کیسے لاکھوں کی سرجری مفت ہوتی ہے، یہ ہوتی ہے ترقی، شرم کرو حیا کرو کچھ تو کرو۔ انہوں نے کہا کہ آج غیر آئینی طریقے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ہورہا، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔ خورشید شاہ نے  حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گیس کس صوبے کی ہے، سندھ کی ساری گیس پنجاب لے جاتے ہو، لے جاؤ پنجاب بھی میرا ہے لیکن جہاں کی گیس ہے اسے بھی دی جائے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چاہیے اور وہ بہت ضروری ہے لیکن اپنے عوام کے مفادات کے بدلے نہیں، سی پیک خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہاہے۔