counter easy hit

آئی ڈی پیز کی واپسی اور محفوظ مستقبل ہماری ذمہ داری ہے: گورنر خیبر پختونخواہ

Sardar Mehtab Ahmed Khan

Sardar Mehtab Ahmed Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے جن علاقوں میں امن قائم ہو چکا وہاں پر آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ 16 مارچ سے شروع ہونیوالا متاثرین کی واپسی کا عمل جولائی تک جاری رہے گا۔

پہلے مرحلے میں 6 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ متاثرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ ان کا محفوظ مستقبل بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

قبائلی عوام کو صحت و روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں وہ پر امن اور پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔