counter easy hit

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

ICC Test rankings

ICC Test rankings

آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی، انگلینڈ کے باؤلر سٹوارٹ براڈ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) سری لنکا کو شکست دینے کے بعد انگلش باؤلرز ٹاپ تھری رینکنگ میں آ گئے ہیں، سٹوار براڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے اور فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ باؤلنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ کا پہلا، انگلینڈ کے جوئے روٹ کا دوسرا، کیویز کے کین ویلیم سن کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے یونس خان بیٹنگ میں پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔