counter easy hit

تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی کا مستعفی ہونے والے وزیرخزانہ اسدعمرکوخراج تحسین، ایک مہذب اورایماندار سیاستدان جنہوں نے وقتی خسارے پر مسائل کے حل کو ترجیح دی

پیرس (یس اردو رپورٹ) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی کا مستعفی ہونے والے وزیرخزانہ اسدعمرکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مہذب اورایماندار سیاستدان جنہوں نے وقتی خسارے پر مسائل کے حل کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر بلاشبہ پاکستانی سیاست کا ایک انتہائی مدبرانہ اور دلنیشن چہرہ ہے جو وقتی سیاسی خساروں سے بالا تر ہوکر اپنے حریفوں کی باتوں کو بھی غور سے سنتے اور شائستگی کیساتھ اس کا جواب بھی دینا جانتے ہیں۔ پاکستانی سیاست میں ایسے  راہنمائوں کو ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے اس طرح کوئی عہدہ نہ رکھنے سے کارکنان میں مایوسی پھیلی ہے مگر وہ کارکنان سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسد عمر انشااللہ تحریک انصاف کے ٹائیگرز کیلئے مشعل راہ بنے رہیں گے اور ان کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اسد عمر صاحب جیسے لوگوں کی موجودگی پارلیمنٹ کی شان ہے۔ ایک مثالی شخص جو وقتی سیاسی نقصان کو نظر انداز کر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے۔ حکومت اور تمام کارکنان ہمیشہ اسد عمر صاحب کی حمایت کرتے رہینگے۔

ibrar kayani, senior, leader, PTI, France, said, Asad Umar, was, a, nice, person, who, avoid, political, fights, and, always, goes,to, solution

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website