counter easy hit

اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کے باوجود وزیراعظم انشااللہ ضرور سرخرو ہونگے، اصغر برہان

اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کے باوجود وزیراعظم انشااللہ ضرور سرخرو ہونگے، اصغر برہان

پیرس (نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس اصغر برہان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے ملنے والے مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے دونوں بڑی جماعتوں نے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ملک پر قرضےتحریک انصاف کے حکومت کے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے لیے گئے ہیں عمران خان ملک وقوم کا درد دل میں رکھتے ہیں ان کو ناکام قرار دینے والے اگر اتنے ہی کامیاب ہوتے تو آج ملک قرضوں میں جگڑا ہوا نہ ہوتا تمام مسائل سابقہ حکومتوں کے پیدا کردہ ہیں عمران خان حکومت ایک چیلنج کے طور پر کر رہے ہیں جلد پاکستان بحرانوں سے نکل آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں بہت جلد ملک وقوم کو موجودہ تمام مسائل سے نکال لیں گے عمران خان ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورا ہوگا۔

asghar burhan, gen, secretary, PTI, France, said, IK, will, pull, country, out, of, critical, situation

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website