counter easy hit

داؤد ابراہیم کی فیملی نے شردھا کو پریشان کردیا

Ibrahim's family has trouble Shraddha

Ibrahim’s family has trouble Shraddha

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو ان دنوں بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہم کی بہن کی زندگی پر فلم ’’حسینہ‘‘ میں کام کررہی ہیں اس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان کے افراد شوٹنگ پر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر فلم ’’حسینہ‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ حسینہ پارکر اور ان کے بچے وہاں آگئے فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق حیسنہ پارکر اپنے 3بچوں علیشاہ عمیریہ اور خوشیاں اور بھائی سمیر انتولے کے ساتھ وہاں آئیں۔ ابتداء میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر اگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسینہ کے اہلخانہ کو فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا وہ اپنے ساتھ حسینہ کی ذاتی اشیاء بھی لے کر آئے ان کا چشمہ ناک میں پہننے والی بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک بھی جو انھوں نے شردھا کپور کو دیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں حسینہ پارکر کا کردار پہلے سوناکشی سنہا کو آفرکیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا تاہم بعدازاں سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردھا کے حصے میں آگئی۔

اس موقع پر انکور بھاٹیہ جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں کا کہنا تھا حسینہ پارکر کے بچوں سے ملاقات میرے لیےبہت شاندار تجربہ تھا میری ان سے اس سے قبل ملاقات نہیں ہوئی تھی انھوں نے مجھے اپنے والد کی کچھ پرانی تصویریںدکھائیں اور کچھ ٹپس بھی دیں جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار کرنے کے سلسلے میں میرے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website