مسلم لیگ ق اور مذہبی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر اتفاق کیا ہے، چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ قومی مقصد کے لیے جب بھی کوئی بلائے گا تو ضرور جائیں گے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کل کی اے پی سی میں شرکت کرکے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد، فوجی عدالتوں اور فاٹا پر بات کریں گے، موقع ملے تو نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم کرانا چاہتے ہیں۔








