counter easy hit

میں دبئی ٹیسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی اس عورت کے نام کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ یاسر شاہ کا شاندار اعلان

لاہور(ویب ڈیسک ) دبئی ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز باﺅ لنگ کرکے پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف فتح دلوانے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کی والدہ کا ٹیسٹ سیریز سے چند دن پہلے انتقال ہوا تھا،ایسا لگ رہا تھا کہ وہ صدمے کی وجہ سے سیریز مس کر جائیں گے لیکن انہوں نے ہمت کرکے سیریز میں شرکت کی۔ یاسر شاہ کہتے ہیں کہ سیریز سے چند دن پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا جس سے اپ سیٹ رہا،میں پریشان تھا اور صدمے کی حالت میں سیریز کھیلنا میرے لیے تکلیف دہ امر تھا۔32سالہ سٹار لیگ سپنر نے کہا کہ ماں کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں ، جب بھی میں میچ کھیلنے جاتا تھا وہ میرے لیے دعا کرتی تھیں ، میں انہیں فون کرکے اپنے لیے دعا کا کہتا تھا ، میں دبئی ٹیسٹ کی کارکردگی اپنی ماں کے نام کرتا ہوں ۔ی اسر نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نے دبئی ٹیسٹ جیتا ہے ۔ دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لے کر وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا ہے جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔2014ءمیں ڈیبیو ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 7 وکٹیں لینے کے بعد یاسر شاہ پاکستانی فتوحات کے مرکزی کردار رہے ہیں ، یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 14 وکٹیں لینے والے دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں ۔ یاسر شاہ نے متحدہ عرب امارات میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔