counter easy hit

عالمی منڈی میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی لیکن پاکستان میں حکومت نے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اوگرا نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم منصوعات مہنگی کرنے کیلئے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 91 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔