yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

میں دہشت گرد نہیں جو جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کیا گیا، نواز شریف

Web Editor April 11, 2018 1 min read
I am not terrorist that to ISI included in JIT, Nawaz Sharif
Share this:

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں دہشتگرد تو نہیں جو پاناما جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کیا گیا اور اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں تو انہیں کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے۔

I am not terrorist that to ISI included in JIT, Nawaz Sharifایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ایک ایک کرکے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، جے آئی ٹی نے اصل حقائق چھپانے کی کوشش کی، جو حقائق ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں بہت عیاری و چالاکی کے ساتھ چھپانے کی کوشش کی لیکن پکڑے گئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ واجد ضیا نے ہمیں سرٹیفکیٹ دیا کہ نواز شریف کے وکیل ٹھیک کہتے ہیں، انہیں یہ بھی کہنا پڑا کہ نواز شریف کی تنخواہ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں، جس الزام پر وزیراعظم کو نااہل کیا اس کا ثبوت ہی نہیں ملا تو پھر یہ مقدمہ کیا ہے؟، یہ مقدمہ فراڈ اور انتقام لینے کا ایک کیس ہے کیونکہ نواز شریف اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتا اور عوام اس کے ساتھ ہیں اسی لیے مجھے برداشت نہیں کیا جاتا۔

نواز شریف نے کہا کہ واٹس ایپ پر جے آئی ٹی کے 6 ہیرے تلاش کیے گئے، عرفان نعیم منگی کے سوا باقی 5 ارکان میں سے تین ہیرے ہمارے سیاسی طور پر بدترین مخالف ہیں، ان کا، ان کے اہل خانہ، بیویوں، یا قریبی رشتے داروں کا تعلق نہ صرف پی ٹی آئی سے ہے بلکہ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، میرا کیس دہشتگردی کا نہیں تھا، میں ملک کے خلاف کام نہیں کررہا تھا، تو آئی ایس آئی اور ایم آئی کو بیچ میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح کے کیس میں حساس ایجنسیوں کو کیوں ڈالا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے لندن میں جس کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں اس کا مالک جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا کزن تھا، ہمارے وکیل نے کمپنی کو دی گئی فیس کے بارے میں سوال کیا تو واجد ضیا نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا استحقاق ہے، واجد یہ آپ کی کمائی نہیں تھی جسے آپ نے کزن کے حوالے کردیا، قوم کے خون پسینے کی کمائی تھی، آج نہیں تو کل جواب دینا پڑے گا اور احتساب ہوگا، جے آئی ٹی میں چن چن کر ٹرانسفر کراکر ہمارے مخالفین کو شامل کیا گیا تاکہ من پسند حقائق اور فیصلہ حاصل ہو اور سینوں میں دبی انتقام کی خواہش کو پورا کیا جاسکے۔

قبل ازیں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں احتساب عدالت کو 6 ماہ میں فیصلے کا نہیں بلکہ لازمی سزا سنانے کا کہا تھا، اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، کیا انہیں پہلے سے علم ہو گیا ہے کہ کوئی شخص آ رہا ہے، انہیں کیسے پتا چلا کہ کوئی آ رہا ہے؟۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں مثالی کام کیا، آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں جنوبی پنجاب میں جنہوں نے پارٹی چھوڑی وہ ایسے ہی چلے گئے؟۔

مسلم لیگ کے ناراض رہنما چودھری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ چودھری نثار کے بارے میں قوم مجھ سے جانے بغیر ہی سب کچھ جانتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگراں حکومت میں نیب قوانین کو غیر موثر کرنے کے بارے میں بات ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن سے پہلے امیدواروں پر نیب دباوٴ نہ ڈالے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جن رہنماؤں سے ووٹ کے ذریعے نہیں جیتا جاسکتا انہیں عدالتوں کے ذریعے باہر نکال دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راولپنڈی کی سنٹرل جیل اڈیالہ میں کسی اہم مہمان کی میزبانی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ جیل کے احاطہ میں واقع ہائی سیکیورٹی جیل کی تزئین وآرائش شروع کردی گئی ہے جہاں مختلف سیلوں میں وائٹ واش کرایا جارہا ہے اوربلبوں اورنئی لائٹس بھی لگائی جارہی ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Preparations for establishing the first regular school for transgender in Pakistan
Previous Post پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل
Next Post ایم کیو ایم کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور پی ایس پی میں شامل
Another member of assembly Haji Anwar joined PSP

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.