counter easy hit

حیدرآباد ٹیسٹ: بھارت نے بنگلا دیش کیخلاف رنز کے انبار لگادیے

بھارتی بیٹنگ پاور نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میں ٹائیگرز کے تمام کس بل نکال دیے۔ ہوم سائیڈ نے6 وکٹوں کے نقصان پر 687رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے204 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر41 رنز بنا لئے ہیں۔

Hyderabad Test: India pile planted runs against Bangladesh

Hyderabad Test: India pile planted runs against Bangladesh

قبل ازیں بھارت نے 356رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو ویرات کوہلی111 اور اجنکیا راہانے45 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 222رنز کی شراکت قائم کی۔ راہانے82 اور ویرات کوہلی204 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر ردھیمان ساہا نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ دن کے اختتام سے چند اوورز قبل کوہلی نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تو ٹیم چھ وکٹ کے نقصان پر687 رنز بنا چکی تھی۔ ساہا106 اور جدیجا60 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جواب میں بنگلہ دیشی اوپنرز آغاز میں محتاط نظر آئے۔ اسے38 رنز پر سومیا سرکار کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر41 رنز بنائے تھے اور اسے فالو آن سے بچنے کیلئے 446 رنز بنانے ہیں۔ ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رنز کے ڈھیر لگا رہے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کی اس کے ساتھ ہی مسلسل چار سیریز میں کم از کم ایک بار 200سے زائد اننگز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ یہ ان کی بطور کپتان ان کی چوتھی ڈبل سنچری ہے۔ انہوں نے ڈان بریڈمین، مائیکل کلارک اور گریم اسمتھ کی بحیثیت کپتان زیادہ ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ کوہلی نے سابق اوپنر سہواگ کو ہوم سیزن میں زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کے ریکارڈ سے بھی محروم کردیا ہے۔ سہواگ نے یہ اعزاز2004-05 سیزن میں17 اننگز میں1105 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website