counter easy hit

سابق حکمرانوں کو لوٹ گھسوٹ کر باہر بھاگنے کی عادت ہوچکی تھی، مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام راستے بند کیے جاچکے ہیں، ظریف کاظمی

سابق حکمرانوں کو لوٹ گھسوٹ کر باہر بھاگنے کی عادت ہوچکی تھی، مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام راستے بند کیے جاچکے ہیں، ظریف کاظمی

پیرس(یس اردو نیوز) تحریک انصاف فرانس لیبر ونگ کے صدر حسین ظریف شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹ گھسوٹ کر باہر جا کر کھانے والے اور مقدموں کے وقت بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے سیاستدانوں کو اب فرار کے تمام راستے بند ہوتے نظر آچکے ہیں، موجودہ تمام سیاسی خاندانوں کی ہرزہ سرائی صرف اور صرف تاریخ میں پہلی مرتبہ پتلی گلیاں بند ہونے کی وجہ سے ہے۔ سابق حکمرانوں کی کرپشن کی ٹرین مفاہمت کی پٹری پر دوڑتے دوڑتے آخر کار احتساب کے دریا میں غرق ہو گئی ہے، عمران خان کے نئے پاکستان میں لٹیروں اور چوروں کی کوئی جگہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے فرانس میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آل شریف اور ایک زرداری ساری پیپلز پارٹی پہ بھاری نے قومی خزانے پر لوٹ مار مچائی ہے۔ ان کی حکومت کو بائیس کروڑ عوام نے کرپشن کا قلع قمر کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔ عمران خان کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ وہ کرکٹ کی طرح معیشت اور سیاست کے بھی چمپئین ثابت ہوں گے۔

اب وہ کرپشن کا،سنہری، دور گزر گیا۔ میں ایک بار پھر یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ احتساب کا کدو جب بھی کٹے گا سب میں بٹّے گا۔ اب وہ دن گئے جب تمام کرپٹ عناصر ملکر این آر او لے آتے تھے اور جب اس نظریے پر کام ہوتا تھا کہ کرپشن کی گاجریں کھانا سب کا حق ہے۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ جس نے کرپشن کی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ اب درد کرنے ہی ہیں۔ اب تو احتساب ہو گا اور بلاگ و بے باک ہو گا۔

hussain zarief kazmi، PRESIDENT, PTI, LABOR WING, FRANCE